- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
اداکار فیروز خان نے جیون ساتھی چن لیا
کراچی: پاکستان کے نامور ماڈل و اداکار فیروز خان نے اپنے مستقبل کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فیروز خان نے ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ بات بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہورہاہوں کہ میں طویل عرصے سے جس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی ہے۔ مجھے معلوم ہے میری شادی کی خبر سن کر انٹرنیٹ پر موجود میرے مداح پاگل ہوجائیں گے لیکن میں اس وقت صرف ان لمحات میں جینا اور ان سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں اپنے چاہنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ میری نجی زندگی کی عزت کریں۔
فیروز خان نے کہا کہ میرے مداح میری شادی کے بارے میں تمام باتیں جاننے کے لیے بے چین ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت میرے اور میری فیملی کےلیے بہت خاص ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے مداح مجھے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازیں۔
فیروز خان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی’’بھابھی‘‘کا تعلق کراچی سے ہے۔ تاہم انہوں نے فیروز خان کی ہونے والی بیوی کا نام بتانے سے گریز کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ فیروز اور ان کی ہونے والی بیوی ایک دوسرے کو بالکل بھی نہیں جانتے یہ مکمل طور پر ارینج میرج ہے۔ ہماری فیملیز نے دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ حمائمہ ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ’’دیسی بھابھی‘‘لارہی ہیں یعنی اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند سال قبل تک فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کے درمیان نزدیکیوں کےباعث کہا جارہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، تاہم فلم’’موم‘‘کی ریلیز کے بعد سجل علی اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ دونوں ایک ساتھ فلم’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔