مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے صدر منتخب

ویب ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
فیصلہ سازی میں سب کی حیثیت برابر ہوگی، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

فیصلہ سازی میں سب کی حیثیت برابر ہوگی، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

 کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

کراچی میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر جب کہ لیاقت بلوچ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایم اے کے ساتھ چلنے کے بجائے گھر بیٹھوں گا

مرکزی قیادت کے اعلان کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم کوایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے نئے سفر کے آغاز کاعہد کردیا ہے، مرکز کی طرح صوبوں اوراضلاع میں بھی تنظیم سازی ہوگی اورفیصلہ سازی میں سب کی حیثیت برابر ہوگی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک نئے عزم سے سفر کاآغاز کررہے ہیں، ایم ایم اے عام شہریوں کی ترجمانی کرےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔