سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کیلیے وقت نہ نکال پاؤں، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں،عمران خان،فوٹو:فائل

میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں،عمران خان،فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیاسی مصروفیات کےباعث میچ دیکھنےکےلیےشایدوقت نہ نکال پاؤں تاہم جو ٹیم بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی اسی کے ساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے انٹرنیشنل ہیروز لاہور پہنچ گئے

عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے ہم اقتدار میں آئےتو کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ جاسکوں لیکن جیتنے والی ٹیم کے ہمراہ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔