پاگل خانے سے مریض لاپتہ، ایس ایس پی،ایم ایس سے جواب طلبی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 21 مارچ 2018
پاگل خانے سے مریض لاپتہ، ایس ایس پی،ایم ایس سے جواب طلبی
فوٹو:فائل

پاگل خانے سے مریض لاپتہ، ایس ایس پی،ایم ایس سے جواب طلبی فوٹو:فائل

حیدر آباد:  سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے ذہنی امراض کے اسپتال حسین آباد گدو سے ذہنی مریض کے لاپتہ ہونے سے متعلق دائر درخواست پر ایس ایس پی حیدرآباد اور اسپتال کے ایم ایس کو پرویز بلوچ سے متعلق تمام رکارڈ سمیت5 اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

کوئٹہ کی رہائشی عابدہ بلوچ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ ہم نے اپنے ذہنی مریض بھائی پرویزبلوچ کو علاج کے ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل کرایاتھا۔ 2ماہ قبل وہ جب اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے اسپتال پہنچی تو اسپتال انتظامیہ نے اسے بتایاکہ اسکا بھائی اسپتال سے فرار ہوگیاہے۔

عدالت نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ وہ عابدہ بلوچ کو مکمل تحفظ فراہم کریں جبکہ عدالت نے ایس ایس پی اور ایم ایس کو تمام ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔