بنگلہ دیشی ٹیم پرچند میچزکی پابندی عائد کی جانی چاہیے، ہربھجن سنگھ

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 21 مارچ 2018
بنگلہ دیشی ٹیم پرچند میچزکی پابندی 
عائد کی جانی چاہیے، ہربھجن سنگھ
فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی ٹیم پرچند میچزکی پابندی عائد کی جانی چاہیے، ہربھجن سنگھ فوٹو: فائل

کولمبو:  بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے تین ملکی ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز میں سری لنکا سے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیشی پلیئرز کی جانب سے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے کے معاملے پر مطالبہ کیا کہ بنگال ٹائیگرز پر چند میچز کی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

اس مقابلے میں ایک مرحلے پر بنگلہ کپتان شکیب الحسن بھی طیش میں آکر پلیئرز کو میدان سے باہر بلانے پر آمادہ ہوگئے تھے اور ان کے پلیئرز اور سری لنکن کرکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی، اگرچہ شکیب نے اپنے عمل کی معافی مانگ لی ہے لیکن ہربھجن سمجھتے ہیں کہ اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹرز کو چند میچز کیلیے انٹرنیشنل مقابلوں سے باہر کردیا جانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔