تیسری صدی ہجری میں لکھا گیاقرآن کریم کا قلمی نسخہ مرکز نگاہ بن گیا

خبر ایجنسیاں  بدھ 21 مارچ 2018
تیسری صدی ہجری میں لکھا گیاقرآن کریم کا قلمی نسخہ مرکز نگاہ بن گیا فوٹو : فائل

تیسری صدی ہجری میں لکھا گیاقرآن کریم کا قلمی نسخہ مرکز نگاہ بن گیا فوٹو : فائل

ریاض:  تیسری صدی ہجری میں لکھا گیا قرآن کریم کا قلمی نسخہ ریاض میں منعقد ہونے والے کتب میلے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق قرآن کریم کے اس قلمی نسخے کو شیشے کے خوبصورت بکس میں رکھا گیا ہے 1100برس قدیم نسخے کا آغاز سورۃ آل عمران کی 50 ویں آیت سے ہوتا ہے جبکہ سورۃ عبس پر ختم ہو تا ہے۔ قدیم ترین نسخے میں مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جس میں اعراب کیلیے جدا جدا رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ تشدید کی علامت کیلیے ہرا رنگ استعمال ہوا ہے، ہمزہ کو پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ آیات کی تحریر سیاہی سے کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔