کوئٹہ : 5 سال میں ہزارہ برادری کے 509 افراد قتل

خبر ایجنسیاں  بدھ 21 مارچ 2018
خوف اور دھمکیوں نے ہزارہ افراد کو بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور کیا؛ فوٹوفائل

خوف اور دھمکیوں نے ہزارہ افراد کو بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور کیا؛ فوٹوفائل

کوئٹہ:  انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این سی ایچ آر)کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 5 سال کے دوران کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ہزارہ برادری کے 509 افراد ہلاک اور627زخمی ہوئے۔

این سی ایچ آر بلوچستان کی رکن فضیلہ الیانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جنوری 2012 سے دسمبر 2017 کے دوران ان تمام قیمتی جانوں کا نقصان صرف ایک شہر کوئٹہ میں ہوا۔ اس عرصے میں ہزارہ برادری کے 200 سے زائد افراد تو صرف2 خودکش حملوں میں مارے گئے۔ این سی ایچ آر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے کوئٹہ میں بسنے والی ہزارہ برادری کی تعلیمی، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے، فضیلہ الیانی کا کہنا تھا کہ خوف اور دھمکیوں نے ہزارہ افراد کو بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔