وادی جہلم میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 21 مارچ 2018
حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹوفائل

حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹوفائل

 مظفر آباد: وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب دکھن کے مقام پر مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔