- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
کابل یونیورسٹی کے نزدیک خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک
کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی افراد کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جب کہ ریسکیو ادارے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ادارے کے افسر کا کہنا ہے کہ 50 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ حملہ بڑا تھا۔
ترجمان سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں، عینی شاہدین کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا تاہم ابھی تفتیشی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔ تاحال کسی انتہا پسند جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔