ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 21 مارچ 2018
ایونٹ کی دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع ملے گا ۔ فوٹو : فائل

ایونٹ کی دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع ملے گا ۔ فوٹو : فائل

ہرارے: ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ کوالیفائر میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 5 رنزسے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں جگہ بنالی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں تمام وکٹیں کھو کر 198 رنز جوڑے، بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک یورپی ٹیم نے 35.2 اوورز میں 5 وکٹ پر 125رنز بنائے، رچرڈ بیرنگٹن 33 اور ایچ میونسے 32رنز بناکر نمایاں رہے، فاتح الیون کے لیے مارلون سموئلز 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کارلوس بریتھ ویٹ 24 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، سفیان شریف اور بریڈ وہیل نے 3،3 شکار کیے۔

یہ بھی پڑھیں :ویسٹ انڈین پلیئرز کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا گیا

کیریبیئن سائیڈ نے یہ مقابلہ جیت کر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بھی بنالی، ایونٹ کی دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔