میچ سے قبل فٹ نہیں تھا، کامران اکمل

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 مارچ 2018
طوفانی اننگز کے سوال پر پشاور زلمی کے اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج ناشتے میں پراٹھے کھائے تھے۔ فوٹو : ایکسپریس

طوفانی اننگز کے سوال پر پشاور زلمی کے اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج ناشتے میں پراٹھے کھائے تھے۔ فوٹو : ایکسپریس

 لاہور: پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ میچ سے قبل فٹ نہیں تھے۔

کراچی کنگز کیخلاف 77 رنز کی اننگز کھیلنے والے پشاور زلمی کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ میچ سے قبل فٹ نہیں تھے مگر فزیو کی محنت نے انھیں میدان میں اترنے کے قابل بنایا۔

اس سوال پر کہ کیا کھا کر آئے تھے جو اتنی طوفانی اننگز کھیلی پشاور زلمی کے اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج ناشتے میں پراٹھے کھائے تھے، عثمان شنواری کو نشانہ بنانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ چونکہ 16 اوورز کا میچ تھا لہذا ہم نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔