انگلش ڈومیسٹک کرکٹ؛ سر پر چوٹ کھانے والے کے متبادل کی اجازت

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 22 مارچ 2018
یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ متبادل کو بھی انجرڈ پلیئر کے معیار کا ہی ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ متبادل کو بھی انجرڈ پلیئر کے معیار کا ہی ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

 لندن: انگلینڈ نے اپنے ملک کے چاروں ٹاپ ڈومیسٹک ایونٹس میں سر پر چوٹ کھانے والے کھلاڑی کے متبادل کی اجازت دیدی۔

ای سی بی کی جانب سے تمام کائونٹی کلبز کو اس حوالے سے آگاہ کردیاگیا ہے کہ نئے سیزن کیلیے ہونے والی اس تبدیلی کے بعد ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ سر پر چوٹ کھانے والے اپنے پلیئر کی جگہ دوسرا کھلاڑی میدان میں اتار سکیں، وہ متبادل ہونے کے باوجود بولنگ اور بیٹنگ بھی کرپائے گا، مگر اس کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ متبادل کو بھی انجرڈ پلیئر کے معیار کا ہی ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ لائزن افسر کریں گے، اگر کسی میچ میں ایسے افسر میسر نہیں ہوئے تو پھر امپائر اس بات کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا کہ زخمی ہونے والے پلیئر کیلیے منتخب متبادل میدان میں اترنے کا اہل یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔