- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
عدالتی فیصلہ قبول کروں گا، نواز شریف کی طرح بیوقوف نہیں، شیخ رشید
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ عدالتی فیصلہ قبول کروں گا کیوں کہ میں نواز شریف کی طرح بیوقوف نہیں۔
شیخ رشید نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگومیں کہا کہ وہ عدالتی فیصلہ قبول کریں گے کیوں کہ وہ نواز شریف کی طرح بیوقوف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلیے عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے کیونکہ ان کی بھی بڑی جماعت ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاہے کہ ملک میں شدید بحران ہے اور وزیر اعظم ملٹری سیکریٹری کے بغیر برطانیہ اورامریکا میں ملاقاتیں کر رہے ہیں جو تشویشناک ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مائزہ حمید نے کہا کہ جنہیں پتہ ہے آئندہ انتخابات میں وہ صفر ہو جائیں گے، وہی موجودہ نظام پر یقین نہیں رکھتے۔ عمران خان سینیٹ انتخابات کی طرح آؔصف زرداری کو صدر بنا دیں اور اسے نیا پاکستان کہہ دیں۔
پی ٹی آئی کے علی محمدخان نے کہاکہ اقامہ وہ نقاب ہے جو ملک لوٹنے والے پہنتے ہیں، ارب کھرب پتی کو اسکی ضرورت نہیں ہوتی، ووٹوں کے اعتبار سے دوسری بڑی جماعت کو نگران وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر کریں گے تو اس فیصلے کی ساکھ نہیں ہو گی۔
پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان نے کہا نگران حکومت کیلیے آئین میں طریقہ موجودہے مگر کسی اور جماعت سے مشورہ کر لیا جائے تو اس میں برائی نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔