عدالتی فیصلہ قبول کروں گا، نواز شریف کی طرح بیوقوف نہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعرات 22 مارچ 2018
نگراں وزیر اعظم کیلیے عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے کیونکہ ان کی بھی بڑی جماعت ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم کیلیے عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے کیونکہ ان کی بھی بڑی جماعت ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ عدالتی فیصلہ قبول کروں گا کیوں کہ میں نواز شریف کی طرح بیوقوف نہیں۔

شیخ رشید نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگومیں کہا کہ وہ عدالتی فیصلہ قبول کریں گے کیوں کہ وہ نواز شریف کی طرح بیوقوف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلیے عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے کیونکہ ان کی بھی بڑی جماعت ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاہے کہ ملک میں شدید بحران ہے اور وزیر اعظم ملٹری سیکریٹری کے بغیر برطانیہ اورامریکا میں ملاقاتیں کر رہے ہیں جو تشویشناک ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مائزہ حمید نے کہا کہ جنہیں پتہ ہے آئندہ انتخابات میں وہ صفر ہو جائیں گے، وہی موجودہ نظام پر یقین نہیں رکھتے۔ عمران خان سینیٹ انتخابات کی طرح آؔصف زرداری کو صدر بنا دیں اور اسے نیا پاکستان کہہ دیں۔

پی ٹی آئی کے علی محمدخان نے کہاکہ اقامہ وہ نقاب ہے جو ملک لوٹنے والے پہنتے ہیں، ارب کھرب پتی کو اسکی ضرورت نہیں ہوتی، ووٹوں کے اعتبار سے دوسری بڑی جماعت کو نگران وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر کریں گے تو اس فیصلے کی ساکھ نہیں ہو گی۔

پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان نے کہا نگران حکومت کیلیے آئین میں طریقہ موجودہے مگر کسی اور جماعت سے مشورہ کر لیا جائے تو اس میں برائی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔