چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

خبر ایجنسیاں  جمعرات 22 مارچ 2018
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: پی سی بی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: پی سی بی

 لاہور:  چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار قذافی سٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژر میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی انکلوژر سے پاکستان سپر لیگ تھری کا اہم ترین میچ دیکھا جو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔