پی ایس ایل فائنل کے لیے بم پروف بسیں لاہور سے کراچی پہنچ گئیں

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 مارچ 2018
فائنل کیلیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،فوٹو:فائل

فائنل کیلیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،فوٹو:فائل

 کراچی: پی ایس ایل تھری کے کراچی میں شیڈول فائنل کیلیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، بم پروف بسیں لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہیں جنہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک لانے اور واپس لے جانے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔
سکیورٹی اداروں نے بم پروف بسوں کے ساتھ ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک پہنچانے کی مشق کی اور روٹ سے ملحقہ سڑکیں بلاک کر دی گئیں، اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج شب دبئی سے کراچی پہنچے گی
واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کئی ٹیموں کے مابین شیڈو ل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔