روزانہ دو کین سافٹ ڈرنک سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ دگنا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 مارچ 2018
سافٹ ڈرنکس  دل کے امراض کی بڑی وجہ قرار ،فوٹو:فائل

سافٹ ڈرنکس دل کے امراض کی بڑی وجہ قرار ،فوٹو:فائل

 واشنگٹن: ایک دن میں دو کین سافٹ ڈرنکس پینے والوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔

امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد ایک دن میں 500 ملی لیٹر یعنی  دو عدد سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے اور ہارٹ اٹیک سے اموات کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر ویلش کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں محققین نے سافٹ ڈرنکس کو دل کے امراض کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ہے اور روزانہ سافٹ ڈرنکس کے 2 کین پینے والے افراد میں اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ وہ اچانک ہارٹ اٹیک کے ذریعے موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انارکا جوس اورکھجورامراض قلب سے بچاؤ کا قدرتی علاج

تازہ تحقیق میں محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ  مٹھاس سے بھری کھانے پینے کی اشیا کے استعمال سے  امراض قلب میں مبتلا ہونے کے روابط نہیں ملے جب کہ گزشتہ ریسرچز میں مشروبات اور مٹھاس سے دل کی بیماریوں کا تعلق  سامنے آیا تھا۔

تازہ تحقیق  میں اوسطً 40 سال کی عمر والے قریباً 18 ہزار افرادکے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان افراد کا 6 سال تک ڈیٹا حاصل کرکے مشاہدہ کیا جاتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔