کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 مارچ 2018
 ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا تاہم بجلی بحالی کا عمل جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک . فوٹو: فائل

ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا تاہم بجلی بحالی کا عمل جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک . فوٹو: فائل

 کراچی: کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن اور جیکب لائن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق فالٹ کے سبب شہر کے 8 گرڈ اسٹیشن متاثر ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا، تمام اہم تنصیبات پر بجلی بحال ہے اور بیشتر سے زائد مقامات پر فوری طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے البتہ گارڈن اور کورنگی میں بحالی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ شہری علاقائی فالٹس کے لیے 118 کال سینٹر پر رابطہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔