- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
پاک افغان تجارتی فروغ کے لیے 26 مارچ کو گول میز کانفرنس طلب
کراچی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لیے پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس نے باہمی اعتماد سازی کے حوالے سے 26 مارچ کوایک گول میز کانفرنس طلب کی ہے۔
اقتصادی خواہشات کوسیاسی وسیکیورٹی ضروریات سے علیحدہ، اس گول میز کانفرنس کا موضوع رکھا گیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ غیرمتحرک کاروبار اور باہمی اعتماد کے فقدان کے تناظر میں یہ باہمی اعتماد سازی کے لیے مذکورہ کانفرنس اہمیت کی حامل ہے۔
جوائنٹ چیمبر کے چیئرمین زبیرموتی والا نے بتایا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرز کو جامع مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جوائنٹ چیمبرآف کامرس نے اس حوالے سے فروری 2018 میں بھی افغان پاک اقتصادی رابطہ اجلاس منعقد کیا تھا جس میں یہ واضح ہوا تھا کہ وسیع تر ٹرانزٹ کاروبار سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے ڈرافٹ مرتب کرنے کی غرض سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔
پاک افغان جوائنٹ چیمبر نے تمام متعلقہ چیمبرز آف کامرس، تھنک ٹینکس، سرکاری تنظیموںاور سفارتخانوں کو ان مسائل پر غوروخوض کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔
گول میز سیشن میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز تمام مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر مذاکرات کے ساتھ اپنی تجاویز پر مبنی جامع مسودہ تیارکرکے اسٹریٹجک فیصلہ سازوں کو پیش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔