- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
کراچی کے ہزاروں طلبا فیل شدہ پرچے دوبارہ دینے کی سہولت سے محروم
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے افسران کی نااہلی کے سبب کراچی کے ہزاروں فیل شدہ طلبہ امتحان میں شرکت کا آخری موقع ختم ہوجانے کے بعد تمام پرچے دوبارہ دینے کی عائد پابندی کو ختم کرنے کی سہولت سے اس سال فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
انٹربورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اس فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے فیصلے کاسرکلر جاری نہیں کیا،واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈ کے سربراہوں پر مشتمل انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی کی جانب سے مذکورہ فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجاچکاہے۔
یہ فیصلہ پروفیسرڈاکٹرسعید الدین چیئرمین میٹرک بورڈ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے بعد میٹرک بورڈ کراچی سمیت سندھ کے دیگرتعلیمی بورڈز نے اپنے اداروں سے الحاق شدہ اسکولوں، کالجوں اور پرائیویٹ امتحان دینے والے ایسے طلبہ کو محض فیل شدہ پرچوں میں دوبارہ شرکت کی اجازت دیدی ہے جنھیں اس سے قبل آخری موقع یاانرولمنٹ کی مدت ختم ہو جانے کے باعث تمام پرچے ہی دوبارہ دینے پڑتے تھے جس میں وہ پرچے بھی شامل ہوتے تھے جن میں متعلقہ طلبہ پہلے سے پاس ہوتے تھے۔
ایسے طلبہ کوصرف ’’ری انرولمنٹ‘‘ کرانے کے بعد فیل شدہ پرچے دوبارہ دینے کی آسانی فراہم کی گئی معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ن 4 ہزار طلبہ کو یہ آسانی فراہم کرنے سے یہ کہہ کر انکارکردیا کہ انٹربورڈ کراچی میں دستیاب سافٹ ویئراس فیصلے کے تناظرمیں عمل درآمد کے طریقے کارکو سپورٹ نہیں کر رہا ہے، بورڈ کا عملہ ان طلبہ کی پرانے طریقہ کار سے دستی انرولمنٹ اور امتحانی فارم جمع کرنے کے لیے تیارنہیں جس سے براہ راست کراچی کے 4 ہزارکے قریب طلبہ متاثر ہو رہے ہیں انھیں سندھ کے دیگرتعلیمی بورڈزکے برعکس ایک بار پھر تمام پرچے دینے پڑیں گے۔
’’ایکسپریس‘‘ نے اس حوالے سے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسرانعام احمد سے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ سافٹ ویئراپ ڈیٹ کرنا ہے سافٹ ویئر پرانے انرولمنٹ کو تسلیم نہیںکررہا ہے،چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے ادارے کے ماتحت کالجوں اور پرائیویٹ طلبہ کیلیے اس فیصلے کی منظوری تودے دی ہے لیکن پروگرامنگ کی تکنیکی وجوہ کی بناپرفی الحال یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس سال طلبہ اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے یا نہیں۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق اس وقت بورڈکے شعبہ آئی ٹی کے ذمے دار اسسٹنٹ پروگرامر عارف جلبانی ہیں ’’ایکسپریس‘‘نے ان سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم انھوں نے فون ریسیو نہیںکیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔