چین کی گوادر میں 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 24 مارچ 2018
چینی کمپنی نے بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلیے 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: فائل

چینی کمپنی نے بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلیے 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ کوئلے سے چلنے والے300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔

وزارت منصوبہ بندی کی دستاویزات کے مطابق چینی کمپنی نے گوادر کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلیے بلامعاوضہ کوئلہ سے چلنے والا 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے جس کے بارے میں بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے زمین کے الاٹمنٹ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے عمل کے بعد چینی کمپنی پاور پلانٹ پرکام شروع کردے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔