پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نئی دہلی واپس چلے گئے

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 24 مارچ 2018
سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر مشاورت کے لیے پاکستان طلب کیا گیا تھا۔فوٹو : فائل

سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر مشاورت کے لیے پاکستان طلب کیا گیا تھا۔فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس نئی دہلی بھیج دیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واپس نئی دہلی چلے گئے، انہوں نے اعلی حکام سمیت وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں ہراساں کیے جانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر مشاورت کے لیے پاکستان طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 ما رچ کو پہلی بارپاکستانی سفارتی عملے کونئی دہلی میں نامعلوم افرادکی جانب سے ہراساں کیاگیاتھاجس کے بعدیہ سلسلہ زورپکڑگی اور پاک بھارت سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی جس پرسہیل محمود کودفترخارجہ نے مشاورت کیلیے اسلام آباد بلایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔