پشاور زلمی خطرناک ہے میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے، گرانٹ فلاور

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 مارچ 2018
اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے لئے فیورٹ ہوگی، قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ فوٹو:فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے لئے فیورٹ ہوگی، قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ فوٹو:فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ پشاور زلمی خطرناک ہے جو پی ایس ایل فائنل کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی بھی جیتے اصل بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہئیے۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ میرے لئے دونوں ٹیمیں ایک سی ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے لئے فیورٹ ہوگی، پشاور زلمی بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، زلمی خطرناک ہے اور میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے فائنل میں صرف ایک دن باقی، کراچی میزبانی کے لئے تیار

گرانٹ فلاور نے مزید کہا کہ کراچی میں فائنل سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، پاکستان سپر لیگ میں چند اچھے اور باصلاحیت بلے باز نظر آئے ہیں، پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں شام 7 بجے ہوگا۔

پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے لیے 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی کی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں جو آج اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔