مایوس کن فیلڈنگ پر کامران اکمل کا قومی ٹیم میں منتخب ہونا مشکل ہے، وقار یونس

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 25 مارچ 2018
کامران اکمل کو صرف بطور سرفراز احمد بیک اپ ہی منتخب کیا جاسکتا ہے، کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ ۔ فوٹو: فائل

کامران اکمل کو صرف بطور سرفراز احمد بیک اپ ہی منتخب کیا جاسکتا ہے، کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ ۔ فوٹو: فائل

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مایوس کن فیلڈنگ کی وجہ سے کامران اکمل کا قومی ٹیم میں منتخب ہونا مشکل ہے۔

سابق فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مایوس کن فیلڈنگ کی وجہ سے کامران اکمل کا قومی ٹیم میں منتخب ہونا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں صرف بطور سرفراز احمد بیک اپ ہی منتخب کیا جاسکتا ہے۔

وقار یونس نے مزید کہاکہ میں یہاں واپسی پر خوش ہوں، اس اسٹیڈیم پر ایک بار پھر غیرملکی کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا بہت ہی اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اتوار کو پشاورزلمی سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی، یہ وہی وینیو ہے جہاں پر 30 برس قبل وقاریونس نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔