آسٹریلوی ہائی کمشنر کینگروز کے دورہ پاکستان کیلیے پر امید

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 25 مارچ 2018
خواہش ہے کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے، مارگریٹ ایڈمسن ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

خواہش ہے کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے، مارگریٹ ایڈمسن ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:  آسٹریلوی ہائی کشنر مارگریٹ ایڈمسن کینگروز کے دورہ پاکستان کیلیے پر امید ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد خوش آئند ہے، فائنل کراچی میں کروانا اچھا اقدام ہے، کراچی میں جا کر فائنل دیکھوں گی۔

آسٹریلوی ہائی کشنر نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی اس پر گہری نظر ہے، بورڈ آزادانہ کام کرتا ہے اور وہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم انھیں ٹیم بھیجنے بارے مشورہ نہیں دے سکتے، پاکستان اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بورڈ نے خود کرنا ہے، دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کا آپس میں رابطہ ہے، خواہش ہے کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

مارگریٹ ایڈمسن نے بتایا کہ فیاض سنبل شہید کی یاد میں آسٹریلین پولیس کی فاونڈیشن کرکٹ میچ کھیلنے آئی ہے، اس کا مقصد شہید فیاض سنبل اور دیگر شہدا کی فیملیز کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔