مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

ویب ڈیسک  اتوار 25 مارچ 2018
قابض فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے فوٹو:فائل

قابض فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے فوٹو:فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ فائرنگ سے ایک 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فوج نے بڈگام میں بیرواہ کے علاقے خان محلہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ، 3 نوجوان شہید

اس دوران قابض فوج نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کا نشانہ بنا۔ نوجوان کی شہادت کے خلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت اور فوج نے 70 سال سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔