سی پیک سے معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع ملیں گے، ورلڈ بینک

اے پی پی  اتوار 25 مارچ 2018
معاشرے کے تمام طبقات پرمثبت اثرات ہوں گے، ٹرانسپورٹیشن راہداریوں پر رپورٹ جاری۔ فوٹو: فائل

معاشرے کے تمام طبقات پرمثبت اثرات ہوں گے، ٹرانسپورٹیشن راہداریوں پر رپورٹ جاری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے جس کے معاشرے کے تمام طبقات پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جنوبی ایشیا میں نقل وحمل کے لیے راہداریوں کے قیام کے عنوان سے یہ رپورٹ عالمی بینک کے اقتصاجی تجزیہ کار مارٹن میلیکی اور عالمی امدادی اداروں نے مشترکہ طورپر تیار کی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے پاکستان کو اقتصادی ترقی کے فروغ، غربت میں کمی، وسیع تر فوائد کے حصول اورنئے تجارتی راستوں کے قیام سے متاثر ہونے والی آبادی کے لیے امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بینک، برطانیہ ا ور جاپان کے بین الاقوامی ترقی کے اداروں اورعالمی بینک نے مشترکہ طورپر شائع کی ہے جس میں چین پاک اقتصادی راہداری سمیت مختلف اقتصادی راہداریوں کے قیام کا تجزیہ کیاگیاہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔