پی ایس ایل فائنل میں ویرات انوشکا کے چرچے

ویب ڈیسک  پير 26 مارچ 2018
ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہیئں؛ شائقین کا مطالبہ؛ فوٹوفائل

ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہیئں؛ شائقین کا مطالبہ؛ فوٹوفائل

کراچی: گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سپرلیگ 3 کے فائنل میں جہاں غیر ملکی کھلاڑی چھائے رہے وہیں اسٹیڈیم میں ویرات انوشکا کے چرچے بھی جاری رہے۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا۔ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر جہاں پوری پاکستانی قوم خوشی سے سرشار تھی وہیں شائقین روایتی حریف بھارتی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے کافی مایوس نظر آئے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانب کے لوگوں کی شدید خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے، تاہم پاک بھارت سیاسی کشید گی کی وجہ سے دونوں جانب کے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے سے محروم ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کی چیمپئن

پی ایس ایل 3 میں بھی شائقین بھارتی کھلاڑیوں خاص طور پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی آمد کے منتظر نظرآئے۔ کچھ منچلوں نے تو ویرات اور انوشکا کے نام کے بینر اٹھارکھے تھے جس پر لکھا تھا’’ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہییں‘‘۔

جس طرح پاکستانی شائقین پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کے منتظر ہیں، وہیں بھارت میں بھی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، گزشتہ روز ٹوئٹر انڈیا پر پی ایس ایل 2018 ٹاپ ٹرینڈ بناہوا تھا جس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی شائقین بھی پاک بھارت کرکٹ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔