- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل؛ نیب کی سعد رفیق سے ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ

نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو بھی طلب کیا تھا، فوٹو: فائل
لاہور: نیب نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے معاملے پر ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نیب لاہورمیں پیش ہوئے۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کی بناء پرطلب کیا تھا اور اس سے متعلق نیب کی 3 رکنی تفتیشی ٹیم نے خواجہ سعد رفیق سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
اس سے قبل نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو بھی طلب کیا تھا لیکن خواجہ سعد رفیق مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے تھے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے دوبارہ بھی نیب آفس آنے پر رضامندی ظاہرکی اور کچھ دستاویزات نیب کو فراہم کرنے کے لیے وقت مانگا ہے جو نیب نے دے دیا ہے۔
پیشی سے قبل سعد رفیق نے ٹوئٹرپرکہا کہ ایک اور پیشی ایک اورطلبی، اس راہ میں جو سب پہ گزرتی ہے وہ گزری۔
نیب میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ میرا اور گھر والوں کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ہم نے جو کمایا ہے اس کی تفصیل سپریم کورٹ اور نیب میں دے دی، نیب قانون سے متعلق میرا موقف ریکارڈ پر ہے کہ یہ کالا قانون ہے، پاکستان میں جب بھی احتساب کا نعرہ لگا اس کے مقاصد کچھ اور تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انتشار اور افراتفری کی طرف نہ لے جایا جائے۔ ایک دوسرے پر الزام لگانا، چور کہنا اور ڈوریاں ہلانا اچھے کام نہیں، کھیل کھیلنے سے خرابیاں پیدا ہوں گی،عوام کو فیصلہ کرنے دیں کون ٹھیک ہے کون نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔