سی پیک، ایم ایل ون اپ گریڈیشن منصوبہ 3 ماہ تک شروع کرنے کا فیصلہ

حسیب حنیف  جمعرات 29 مارچ 2018
وزارت ریلوے کی جانب سے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی کومنظوری کیلیے بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزارت ریلوے کی جانب سے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی کومنظوری کیلیے بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا جبکہ وزارت ریلوے کی جانب سے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کومنظوری کیلیے بھیج دیا گیا۔

ایکسپریس کو موصول ایک دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ تین ماہ تک کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ سی پیک کے اس اسٹریٹیجک منصوبے پرجلدکام مکمل کرکے پاکستان ریلوے کوجدید خطوط پر استوارکیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔