جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 29 مارچ 2018
مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ۔ فوٹو: فائل

مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں مقتولہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں سیم نالے سے ایک خاتون کی تشد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا تھا۔ بعد ازاں مقتولہ کی شناخت جی سی یونیورسٹی میں ایم اے انگریزی کی طالبہ عابدہ کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ عابدہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور پھر لاش سیم نالے میں پھینک دی گئی۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عابدہ کے والد کا کہنا ہےکہ اس کی بیٹی کو 5 روز قبل یونیورسٹی کے باہر کار میں سوار 4 افراد نے اغوا کیا اور اس واقعے میں یونیورسٹی کے طلبہ ہی ملوث ہیں، انہوں نے نامعلوم اغواکاروں کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درخواست دے دی تھی لیکن  پولیس نے چار روز چکر لگوانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر سی پی او فیصل آباد کو بھی درخواست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔