فنکار کو فلم اور ٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں، فضاء علی

قیصر افتخار  ہفتہ 31 مارچ 2018
موجودہ فلمیں مکمل فلم نہیں کہلاسکتیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتری دکھائی دے رہی ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

موجودہ فلمیں مکمل فلم نہیں کہلاسکتیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتری دکھائی دے رہی ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ وماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکو فلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ فضاء علی نے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کیلیے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔ مگرمیرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔

فضاء علی کا کہنا تھا کہ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوںکی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔

ایک سوال کے جواب میں فضاء علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا۔ ٹی وی پرایکٹنگ کی اوربطورمیزبان بھی اپنی صلاحیتوں کومنوایا۔ اس کے علاوہ میوزک کے شعبے میںبھی کام کررہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔

موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضاء علی نے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموںکوہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔