کینیڈا میں 13 ہزار سال قدیم انسانی قدموں کے نشانات دریافت

ماہرینِ آثار قدیمہ نے 2014ء میں ایک انسانی قدم کا نشان ملنے پر اس جزیرے میں تحقیق کا آغاز کیا تھا


ویب ڈیسک April 03, 2018
مٹی کے تودے کی کھدائی کر کے محض 4 کلومیٹر کے علاقے میں 29 قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں، فوٹو : سوشل میڈیا

PESHAWAR: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع جزیرے کال ورٹ میں 13 ہزار سال قدیم انسانی پاؤں کے 29 نشانات ملے ہیں جو تین مختلف افراد کے ہیں۔

کینیڈا کے ساحلی علاقے میں وسط حیاتی دور سے تعلق رکھنے والے انسان کے پنجوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ یہ 29 نشانات تین الگ الگ سائز کے ہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہاں 13 ہزار قبل کوئی خاندان آباد ہوا تھا۔

جن پیروں کے نشانات ملے ہیں وہ تین لوگوں کے ہے جن میں سے ایک مردانہ، ایک زنانہ اور ایک بچے کا پاؤں ہے اور یہ تینوں نشانات مٹی میں دھنسے ہوئے ملے ہیں جنہیں معمولی سی محنت اور عام ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔

FOORPRINT 5

جرمنی میں واقع میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی تاریخ کی تحقیقاتی ٹیم نے کال ورٹ جزیرے میں انناس کے درختوں کے جھرمٹ میں مٹی کے تودے کی کھدائی کر کے محض 4 کلومیٹر کے علاقے میں 29 قدموں کے نشانات دریافت کیے ہیں۔

قدموں کے مختلف سائز، چلنے کے انداز اور حرکات کی سمت سے معلوم چلتا ہے کہ یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے اور انہوں نے کئی برس سے اس علاقے کو مسکن بنا رکھا تھا۔ اس علاقے میں ماہرین آثار قدیمہ 2014ء سے ریسرچ کے لیے موجود ہیں۔

FOOTPRINTS 1

تحقیق کاروں نے فرانزک ٹیسٹ اور دیگر مراحل سے گزارنے کے بعد قدموں کے ان نشانات کو 13 ہزار سال پرانا بتایا ہے جو شاید اب تک دریافت کیے گئے نشانات میں سے سب سے پرانے ہیں تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دراصل یہ قدموں کے نشانات کسی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہیں ؟ اور ان کا تعلق کسی مشہور ہستی، قبیلے یا قوم سے تو نہیں ؟

ان سوالات کے حصول کے لیے انسانی تاریخ کے ماہرین اور سائنس دان تاحال تحقیق میں مصروف عمل ہیں اور پُرامید ہیں کہ یہ تحقیق انسانی تاریخ کو سمجھنے میں 'بیک تھرو' ثابت ہوگی۔

FOORPRINTS 4

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق جس دور کے یہ قدموں کے نشانات ہیں اس دور میں سمندر کی سطح آج کے مقابلے میں دو سے تین میٹر کم ہو گی یعنی قدموں کے کچھ نشانات اب سمندر کا حصہ بن گئے ہوں گے یعنی ابھی تحقیق کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسی علاقے سے 2014ء میں مبینہ انسانی قدم کا پہلا منفرد نشان دریافت ہوا تھا جس کے بعد تحقیق کاروں نے مسلسل کھدائی کا فیصلہ کیا تھا اور 2015ء سے 2016ء کے درمیان مزید 28 نشانات ملے ہیں اس طرح اب تک انسانی قدموں کے کُل 29 نشانات دریافت ہو چکے ہیں۔

FOORPRINT 3

محض 4 کلومیٹر کے علاقے میں جا بجا قدموں کے نشانات موجود ہیں جنہیں ماہرین آثار قدیمہ محفوظ کر رہے ہیں۔

fOORPRINT 2

یہ تحقیق جرمنی کے تحقیقی جریدے پلوس ون (PLOS ONE) میں چند روز قبل شائع ہوئی تھی جسے دنیا بھر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے سراہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں