عوام کی محبتوں کوکسی صورت نہیں بھلاسکتا،فلم اسٹارعلی ظفر

عمیر علی انجم  بدھ 10 اپريل 2013
دنیا بھر میں میری شناخت اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی ہے ، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں میری شناخت اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی ہے ، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: فلم اسٹارعلی ظفر نے کہا ہے کہ میری نئی فلم’چشم بدور‘نے مجھے حیرت میں ڈال دیا اس کے پریمئرکے موقع پرعوام نے مجھے جتنی محبتوں سے نوازاہے میں اسکو کسی صورت نہیں بھولا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ’میرے برادرکی دلہن ‘جب میں ہندوستان میں کررہاتھاتواس وقت مجھے ایسا لگتا تھا کہ شایدیہ وہ واحدفلم ہوگی جومیرے کیئریئرمیں بڑی تبدیلی لائے گی مگر اس کے بعد فلم’چشم بدور‘نے مجھے عوام سے مزید قریب کردیا۔میں اس حوالے سے بہت خوش نصیب ہوں کہ بیک وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں اس فلم کا پریمئرہوااورساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی اسکواتنی ہی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں 2013میں اپنی دوسری نئی آنے والی فلم ’امن کی آشا‘کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ متعددپراجیکٹ میں مصروف ہوں جیسے ہی ان مصروفیات سے فراغت ملے گی میں اپنے نئے میوزک ایلبم پرکام کرونگادنیابھرمیں میری شناخت اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی ہے جسے میں کبھی بھی نہیں چھوڑسکتا۔فلم چشم بدورکے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی ظفرنے کہا کہ مجھے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران گزارے ہوئے لمحات بہت یادآتے ہیں میری پوری ٹیم نے بھرپورتعاون کیافلم کی ہیروئن تاپسی پنومستقبل کی بہترین اداکاروں میں شمارکی جائینگی ان کے کام نے مجھے متاثرکیاہے جب کہ بھارتی اداکاررشی کپورسمیت جتنے بھی لوگ فلم میں ساتھ تھے میں ان کا ممنون ہوں کہ انھوں نے اس فلم کی کامیابی میں اہم کرداراداکیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔