نیشنل بینک کے ملازم سمیت 2 افراد کو کرپشن پر 10 سال قید 20 کروڑ روپے جرمانہ

دونوں ملزمان نے نیشنل بینک میں 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خرد برد کی تھی، ترجمان نیب


ویب ڈیسک April 02, 2018
عدالت نے دونوں ملزمان پر 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے : فوٹو : فائل

احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نیشنل بینک کے ملازم سمیت 2 افراد کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نیشنل بینک کے ملازم عبدالجبار اور ناصر مراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ دونوں ملزمان پر 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے پر ملزمان کو مزید 2 سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

نیب کے مطابق ملزمان نے نیشنل بینک میں 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خرد برد کی تھی اور نیب کی جانب سے ان ملزمان کے خلاف 2015 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں