علی صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن و خارجہ کو نوٹسز جاری


ویب ڈیسک April 02, 2018
عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن و خارجہ کو نوٹسز جاری کردیئے : فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور پاکستان کے سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔ درخواست گزار شہزاد صدیق کے وکیل حسن مان نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ علی جہانگیر صدیقی کی بطور امریکی سفیر تعیناتی میرٹ کے برعکس کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی کیخلاف درخواست دائر

عدالت نے تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی، اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ ڈویژن و خارجہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں