ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر 2 بسیں لوٹ لیں، متاثرین کا دھرنا

نامہ نگار  بدھ 10 اپريل 2013
مسافروں اور پولیس میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی وجہ سے 3 پولیس اہلکار اور 2 ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مسافروں اور پولیس میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی وجہ سے 3 پولیس اہلکار اور 2 ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ: ہالا بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی سے پشاور جانے والی 2کوچوں کو روک کر مسافروں سے لوٹ مار کی اور لاکھوں روپے اورزیورات چھین کر فرار ہورہے تھے کہ موٹروے پولیس نیان پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوئوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک رک گئی، 2گھنٹے تک شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا جبکہ لٹنے والے مسافر بھی اس دوران نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

مسافروں اور پولیس میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی وجہ سے 3 پولیس اہلکار اور 2 ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔ بعد میں ایس ایس پی مٹیاری نے مسافروںسے  مذاکرات کرکے روڈ کھلوایا، واقع کا مقدمہ درج نہیں ہواتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔