انتخابی نظام اور اسٹیٹس کوایک دوسرے کے محافظ ہیں : طاہر القادری

آئی این پی  بدھ 10 اپريل 2013
عوام الیکشن مستردکردیں،عوامی تحریک ایگزیکٹوکونسل اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب    فوٹو: فائل

عوام الیکشن مستردکردیں،عوامی تحریک ایگزیکٹوکونسل اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انتخابات اقتدارکی منتقلی کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔

مگر بد قسمتی سے پاکستان میں نظام انتخاب کی شفافیت کے بجائے صرف انتخابات کی رسم پراصرار کیا جاتا ہے جس کے باعث ہم جمہوریت کے ثمرات سے محروم چلے آ رہے ہیں، موجودہ انتخابی نظام اور اسٹیٹس کو ایک دوسرے کے محافظ ہیں، انتخابات کی رسم کے بعد پارلیمنٹ دوبارہ چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال بنے گی۔

پاکستان عوامی تحریک لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے ماتھے کا داغ ٹھہرے گا، پاکستان کی معاشی بہتری اورخطے میں اس کے مفادات کی جنگ لڑنے کے لیے ضروری تھا کہ جاندار اور اہل پارلیمنٹ وجود میں آتی مگر مستقبل کی پارلیمنٹ مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو ذمے داری کے ساتھ مسترد کریں اور موجودہ نظام کے خلاف اپنا جمہوری فرض ادا کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔