پرویز مشرف پاکستان آکر پھنس گئے ہیں، ڈاکٹر قدیر

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
عوام الیکشن کے دن گھروں سے نکلیں اورووٹ ڈالیں، ’کل تک‘ میںجاوید چوہدری سے گفتگو فوٹو: فائل

عوام الیکشن کے دن گھروں سے نکلیں اورووٹ ڈالیں، ’کل تک‘ میںجاوید چوہدری سے گفتگو فوٹو: فائل

لاہور: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ میری پاکستان کے سارے عوام سے درخواست ہے کہ وہ الیکشن کے دن نکلیں گھرمیں نہ بیٹھے رہیں ووٹ ڈالیں تاکہ ملک میں اچھی قیادت منتخب ہو اور ملک بچ سکے۔

پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اگر جارحیت ہوئی تو جواب بھی دے سکتے ہیں اور بدلہ بھی لے سکتے ہیں،مشرف اول درجے کاجھوٹا ہے وہ بہادری کے دعوے توکرتاہے لیکن اندرسے بزدل شخص ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاکہ مشرف پاکستان آکر پھنس گیاہے جو اس نے کیا ویسا ہی اس کے ساتھ سلوک ہورہا ہے۔

اس نے پوری کوشش کی کہ مجھے امریکا کے حوالے کردیا جائے میں نے ملک اور ایٹمی ٹیکنالوجی کو بچانے کے سارے الزامات کواپنے سرپرلے لیا اگر اس وقت ایسا نہ کرتا تو شاید ایٹمی پروگرام کورول بیک کردیا جاتا۔ میں باسٹھ تریسٹھ پر پورا اترتا ہوں ہمارے175 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ نوازشریف آج بھی انھی لوگوںکے نرغے میںہیں جو ان کو ایٹمی دھماکوں سے منع کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔