ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔


ویب ڈیسک April 03, 2018
محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ : فوٹو : فائل

MIAMI: شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، بونیر میں اور اس کے گردو نواح موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے اہل علاقہ کو گھروں میں محسور کردیا، جب کہ ایوبیہ، مری، نتھیا گلی میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ہزارہ میں گرج چمک جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں