سینئر صحافی اختر پیامی انتقال کرگئے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 10 اپريل 2013
نمازہ جنازہ آج امام بارگاہ شہدائےکربلاانچولی میں اداکی جائےگی جبکہ انھیں وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔ فوٹو فائل

نمازہ جنازہ آج امام بارگاہ شہدائےکربلاانچولی میں اداکی جائےگی جبکہ انھیں وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔ فوٹو فائل

کراچی: سینئر صحافی اور کے یو جے کے رکن اختر پیامی 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کی نمازہ جنازہ آج امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی جبکہ انھیں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ڈان یونٹ کے صحافیوں نے ان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے، اختر پیامی نے سوگواران میں ایک بیٹی اور 4 بیٹوںکو چھوڑا ہے، وہ انڈیا کی ریاست بہار کے راجگیر شہر میں پیدا ہوئے۔

پیامی ان کا قلمی نام تھا جبکہ آئینہ خانہ کے نام سے ان کی نظموں کی کتاب بھی شائع ہوئی، انھوں نے پٹنہ یونیورسٹی سے اکنامکس میں گریجویشن کیا تھا، وہ ادارتی مشیر کے طور پر 2007 تک کام کرتے رہے اس کے بعد انھوں نے ریٹارمنٹ لے لی تھی، وہ پچھلے کئی سالوں سے ریٹائر منٹ کی زندگی گزار رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔