- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
مارگریٹ تھیچر کی تدفین فوجی اعزاز کیساتھ17 اپریل کو ہوگی

دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی، صدر زرداری، اوبامااور دیگر عالمی لیڈروں کاخراج عقیدت.فوٹو: رائٹرز
لندن: سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ 17 اپریل کو کی جائیگی۔87 سالہ مارگریٹ تھیچر پیر کی صبح فالج کے حملے کے نتیجہ میں انتقال کر گئی تھیں۔
برطانوی حکومت کے اعلان کے مطابق مارگریٹ تھیچر کی تدفین سرکاری نہیں ہو گی تاہم ان کی تدفین کو وہی درجہ دیا جائے گا جو لیڈی ڈیانا اور برطانیہ کی ملکہ کی والدہ کو دیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم کے انتقال کے بعد برطانیہ کا قومی پرچم ’یونین جیک‘ سرنگوں کر دیا گیا ہے جبکہ برطانوی پارلیمان کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے تاکہ ارکانِ پارلیمان انہیں خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔ ملکہ ایلزبتھ نے ایک پیغام میں مارگریٹ تھیچر کو عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ،اسپین کا دورہ مختصر کر کے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ صدر بارک اوباما نے انہیں ’آزادی اور خودمختاری کی چیمپئن‘ قرار دیا ہے، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ماگریٹ نے یورپ کو تقسیم ہونے سے بچایا،اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق صدر آصف زرداری نے مارگریٹ تھیچر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،صدر زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔