خیبرپختونخوا پولیس کو عوام کے سامنے جواب دہ بنا دیا گورنر

آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا پولیس بہترین فورس ہوگی، ظفر اقبال جھگڑا


ویب ڈیسک April 03, 2018
آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا پولیس بہترین فورس ہوگی، ظفر اقبال جھگڑا (فوٹو: فائل)

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ پولیس ایکٹ قائم ہو چکا ہے، پولیس کو عوام کے سامنے جواب دہ بنا دیا ہے آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا پولیس بہترین فورس کے طور پر نظر آئے گی۔

پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہمیشہ ہی مہذب معاشروں کی تشکیل میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے جب کہ کے پی کے پولیس نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں مقام پیدا کیا ہے اور آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا پولیس بہترین فورس نظر آئے گی۔

گورنر نے کہا کہ پولیس جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کا تحفظ کیا یہی وجہ ہے کہ پولیس میں شمولیت وقار کا باعث ہے، وقت کے ساتھ تربیت کے معیار اور سہولیات میں اضافہ ہوگا جب کہ پولیس ایکٹ قائم ہو چکا ہے، پولیس کو عوام کے سامنے جوابدہ بنا دیا ہے اور اگر پولیس کو حکومت کی سپورٹ ملتی رہی تو مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کی اور ٹریننگ سینٹر کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں