انتخابی ٹکٹ پردرخواستیں،سیاسی جماعتوں نے کروڑوں کمالیے

آن لائن  بدھ 10 اپريل 2013
پی پی نے37،ن لیگ نے 24،تحریک انصاف نے 10اورق لیگ نے 13 کروڑروپے کمائے

پی پی نے37،ن لیگ نے 24،تحریک انصاف نے 10اورق لیگ نے 13 کروڑروپے کمائے

اسلام آباد: انتخابات 2013میں سیاسی جماعتوں نے ٹکٹوں کیلیے درخواستوں سے کروڑوں روپے کمالیے پیپلزپارٹی نے 37کروڑ،مسلم لیگ ن نے 24کروڑ ،تحریک انصاف نے 10 اور مسلم لیگ ق نے13 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے۔

2013کے عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کیلیے درخواستیں طلب کرلی گئیں جس پر ہزاروں امیدواروں نے بینک ڈرافٹ کے ساتھ درخواستیں دیں۔ن لیگ کوقومی اسمبلی کیلیے15سو اورصوبائی حلقوںکیلیے4ہزارجبکہ مخصوص نشستوں کیلیے325 درخواستیں ملیں اور6ہزار درخواستیں موصول کی گئیں۔ن لیگ نے قومی اسمبلی کیلیے 50اورصوبائی اسمبلی کے لیے 30اور مخصوص نشست کیلیے75ہزارکاڈرافٹ لیااوراسے24کروڑسے زائدکی آمدنی ہوگئی۔

مسلم لیگ ق کوقومی اسمبلی کیلیے 1412صوبائی اسمبلی کیلیے 2556 درخواستیں ملیں اورق لیگ نے13کروڑ روپے سمیٹے۔ تحریک انصاف کوقومی اسمبلی کی18سو اورصوبائی اسمبلی کی 2352 درخواستیں ملیں،تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کیلیے 30اور صوبائی اسمبلی کیلیے20ہزارفیس تھی،اس طرح پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کیلیے40 اورصوبائی اسمبلی کیلیے30ہزارپارٹی فنڈمانگااوراسے ملک بھرمیں16973درخواستوں سے37 کروڑ روپے آمدنی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔