دہشت گردی کے 11 واقعات میں ملوث ٹی ٹی پی کا رکن گرفتار

ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کرنے والے 6 رکنی گروپ کا رکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک April 03, 2018
ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کرنیوالے 6رکنی گروپ کا رکن ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے اہلکاروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث تحریک طالبان کے دہشت گرد فضل الحق کو گرفتار کرلیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد فضل الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کے 11 واقعات کا اعتراف کیا ہے ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کرنے والے 6 رکنی گروپ کا رکن ہے۔


سرفراز بگٹی نے کہا کہ فورسز کی قربانیوں سے صوبے میں مذہبی دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن مقامی لوگوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، این ڈی ایس اور را دہشت گردی میں ملوث اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔


وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ افغانستان کے علاقے اسپن بولدک میں دہشت گردی کے مراکز ہیں اس لیے بلوچستان سے افغان مہاجرین کا انخلا چاہتے ہیں، وفاق اس معاملے میں اقدامات کرے کیوں کہ مہاجرین کی آڑمیں افغانستان سے دہشت گرد بھی آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں