خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ 2 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

بھارت پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرکے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے، ذرائع


April 03, 2018
سکھ یاتری 12 اپریل کو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے بھارت سے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے ۔ فوٹو : رائیٹرز : فائل

CHITRAL: بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو اجمیر شریف کے ویزے دینے سے انکار کے باوجود پاکستان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے 2 ہزار سے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ دہلی گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی اور شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے لیے جو ویزا درخواستیں دی گئی تھیں ان سب کو ویزے جاری ہوچکے ہیں۔

بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے بھارت سے لاہور کے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اور پھر یہاں سے انہیں رینجرز کی سیکیورٹی میں گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائے گا جہاں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہوگی۔

بھارتی ایجنسیوں کا سکھ برادری میں پاکستان مخالف پراپیگنڈا


دوسری جانب شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کے اہل کار پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرکے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے مطابق خالصہ جنم دن اوربیساکھی میلے کے تمام انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتری سکھوں کے اس سب سے بڑے تہوارمیں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ حضرت معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکارکردیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین اجمیر شریف نہیں جاسکے تھے تاہم پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو بلاتردد ویزے جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں