سوئی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، کراچی سمیت اندرون سندھ فراہمی متاثر

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
 سوئی کے علاقے گوپٹ میں رات گئے شرپسندوں نےبارودی مواد نصب کر کے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا  فوٹو : فائل

سوئی کے علاقے گوپٹ میں رات گئے شرپسندوں نےبارودی مواد نصب کر کے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا فوٹو : فائل

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں شر پسندوں نے ایک بار پھر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی ہے جس کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ گیس کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گوپٹ کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات شرپسندوں نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت اندرون سندھ گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ پائپ لائن کی مرمت کا کام ابھی شروع نہیں ہو سکا۔

پوليس كے مطابق اس گيس پائپ لائن كو تين روز قبل بھی بارود كے دھماكے سے تباہ كيا گيا تھا، جس كی مرمت گذشتہ شب ہی مكمل ہوئی تھی اور اب اسے دوبارہ دھماكے سے اڑا ديا گيا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔