پاکستان نے حتف 4 شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
حتف 4 سیریز کے شاہین ون میزائل کی صلاحیتوں کومزید بہتربنایا گیا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: اے ایف پی

حتف 4 سیریز کے شاہین ون میزائل کی صلاحیتوں کومزید بہتربنایا گیا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: پاکستان نے حتف4 شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل900 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حتف 4 سیریز کے شاہین ون میزائل کی صلاحیتوں کو مزید بہتربنایا گیا ہے یہ میزائل ہر قسم کے روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ حتف 4 سیریز کے شاہین ون میزائل کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن خالد قدوائی، نیسکام حکام اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام بی موجود تھے۔

میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن خالد قدوائی نے  میزائل کی تیاری میں شامل سائنسدانوں اور انجیئنروں کومبارک دیتے ہوئے کہا کہ شاہین ون میزائل کے جدید ورژن سے ملک کا دفاع مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

حتف4 شاہین ون میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرآصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے  نیسکام کے ماہرین اور قوم کومبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔