وائٹ ہاؤس میں سجی محفل میں براک اوباما اوران کی اہلیہ نے دل کھول کر ڈانس کیا

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
اوباما اوران کی اہلیہ کو ڈانس کرتا دیکھ کر تقریب میں شامل دیگر شرکا بھی ڈانس کرنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹو:رائٹرز

اوباما اوران کی اہلیہ کو ڈانس کرتا دیکھ کر تقریب میں شامل دیگر شرکا بھی ڈانس کرنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹو:رائٹرز

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں  منعقدہ کنسرٹ میں امریکی صدر براک اوباما اوران کی اہلیہ میشل اوباما نے  ڈانس کرکے شائقین کو جھومنے پرمجبورکردیا۔

کنسرٹ میں گلوکار جسٹن ٹیمبرلیک، سیم موور، کوئین لطیفہ اور کئی نامور گلوکاروں نے پرفارم کیا۔ اس موقع پر اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ پرفارمنسز پر شائقین کے ساتھ ساتھ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما بھی جھوم اٹھیں  اوردل کھول کر  ڈانس کیا، ان کی پرفارمنس دیکھ کرتقریب میں شامل دیگرشرکا بھی ڈانس کرنے پر مجبورہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔