ہری پورمیں میٹرک کی طالبہ نے کمرہ امتحان میں خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 10 اپريل 2013
نتاشا پرچے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھی جبکہ اس نے اپنے کمرے میں ایک خط بھی چھوڑا ہے,  فوٹو: فائل

نتاشا پرچے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھی جبکہ اس نے اپنے کمرے میں ایک خط بھی چھوڑا ہے, فوٹو: فائل

ہری پور: میٹرک کی طالبہ نتاشا نے کمرہ امتحان میں خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی.

ہری پورمیں میٹرک کی طالبہ نے کمرہ امتحان کے اندر خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، میٹرک کی طالبہ نتاشہ حبیب ہوسٹل میں رہائش پذیرتھی ، آج جب وہ پریکٹیکل دینے آئی تو اس نے کمرہ امتحان میں پستول کنپٹی پر رکھ کرگولی چلادی، نتاشا کے گرتے ہی کمرہ امتحان میں موجود دوسری طالبات چیخیں مارتی ہوئی کمرہ امتحان سے نکل گئیں۔

واضح رپے نتاشا پرچے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھی جبکہ اس نے اپنے کمرے میں ایک خط بھی چھوڑا ہے تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لے کروالدین کو اطلاع کردی ہے اور اسکول میں ہونے والا پریکٹیکل بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔